ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تنہا خواتین کو لوٹنے والی چار رکنی ٹولی گرفتار 4.80لاکھ روپئے کے زیورات ضبط۔ جرائم کے 11معاملات حل

تنہا خواتین کو لوٹنے والی چار رکنی ٹولی گرفتار 4.80لاکھ روپئے کے زیورات ضبط۔ جرائم کے 11معاملات حل

Fri, 03 Feb 2017 14:54:28    S.O. News Service

بنگلورو،2؍فروری(ایس او نیوز) موٹر سائیکل پر مختلف علاقوں میں گھومتے ہوئے تنہا خواتین کا تعاقب کر کے زیورات لوٹنے والی4رکنی لیٹروں کی ٹولی کو جئے نگر پولیس نے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4.80لاکھ روپئے کے زیورات ضبط کر لئے ہیں۔گرفتار شدہ لیٹروں کی شناخت راہل(22)، سدرشن(20)، وینکٹیش(32) اور سوریا(20)کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے خلاف بسونگڈی پولیس تھانے میں5معاملات، سداپور، جے پی نگر، سوریا نگر، بنشنکری، پولیس تھانوں میں جملہ11معاملات درج ہیں۔شہر کے ساؤتھ ڈویژن پولیس تھانے کی حدود میں لوٹ مار اور رہزنی کے معاملات میں اضافہ کودیکھتے ہوئے ساؤتھ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر شرنپا نے مذکورہ ڈویژن کے پولیس اہلکاروں کا اجلاس طلب کر کے لیٹروں کوپکٹرنے کی سخت ہدایت دی تھی۔جس کے بعد جئے نگر پولیس نے اپنی کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ لٹیروں کی گرفتاری عمل میں لائی۔


Share: